مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کا کیس، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم
اسلام آباد کی اہم خبر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 6 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت پر نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: مدرسے میں بچے کی موت، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس خیبر پختونخوا نے مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
کیس کی سماعت
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کی سماعت مکمل ہوئی۔








