پاکپتن: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

گرفتاری کی خبر
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ چکبیدی کی حدود میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کچن میں کھانا بناتی ہوئی حاملہ خاتون پر مگر مچھ کا حملہ، گھسیٹ کر دریا میں لے گیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیانیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پاکپتن کے علاقے تھانہ چکبیدی کی حدود میں اوباش شخص نے 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔ 6 سالہ تحریم فاطمہ کو ملزم نے پیسوں کا لالچ دے کر اپنے ڈیرے پر لے جا کر درندگی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کی کارروائی
مقامی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ بچی تحریم فاطمہ کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ چکبیدی پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ کیس کی تفتیش ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے اور متاثرہ بچی کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔