ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا ملزم گرفتار

ٹیلر سوئفٹ کے برلن کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی گلوکارہ اور گیت نگار ٹیلر سوئفٹ کے برلن کنسرٹ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بچہ تمہارا نہیں لیکن اگر تم نے اسے قبول نہ کیا تو ۔۔۔” خاتون نے اپنے شوہر کو ایسی دھمکی دے دی کہ یقین نہ آئے
ملزم کی شناخت
روزنامہ جنگ کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں 35 سالہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا شامی شہری تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دہشت گرد تنظیم کا کردار
پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق، گرفتار شامی شہری نے کنسرٹ پر حملے کے لیے غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی مدد حاصل کی تھی۔