دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے خلائی مشن ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلموں سے سستے کیوں ہیں؟
تحقیقات کے اقدامات
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ: کھیلتے ہوئے تالاب میں گرنے والی 4 بچیوں کی لاشیں مل گئیں
کمیٹی کے مقاصد
ترجمان نے بتایاکہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شعلے سے برفی تک: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں پر نقل کے الزامات کا سبب کیا ہے؟
معطل کیے گئے افسران
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیے گئے جن میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ بروقت پیشگی وارننگ نہ دینے اور اے ڈی سی ریلیف پیشگی انتظامات نہ کرنے پر معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے عمل پر ایچ آر سی پی کا بیان بھی آ گیا
ریسکیو سروس کے افسران
ترجمان کا کہنا تھاکہ ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مالی امداد کا اعلان
ترجمان نے مزید کہاکہ جاں بحق افراد کے ورثاکو فی کس 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔








