دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل

سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کا واقعہ
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے میں ناقص کارکردگی پر متعدد افسران کو معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اہم معاملے پر روس سے مدد مانگ لی
تحقیقات کے اقدامات
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری مودی کے نفرت انگیز اور پرتشدد بیانات کا نوٹس لے: پاکستان
کمیٹی کے مقاصد
ترجمان نے بتایاکہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مگر مچھ کو مکے اور لاتیں مار مار کر اپنی بیوی کو بچایا، بیوی کو مگر مچھ کے حملے سے بچانے والے بہادر شوہر کا بیان سامنے آگیا
معطل کیے گئے افسران
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیے گئے جن میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی بھی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ بروقت پیشگی وارننگ نہ دینے اور اے ڈی سی ریلیف پیشگی انتظامات نہ کرنے پر معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کا سفر سستا مگر کیا یورپ میں کوئی ہے جو ٹرین سے سفر نہیں کرنا چاہتا؟
ریسکیو سروس کے افسران
ترجمان کا کہنا تھاکہ ریسکیو 1122 کے ضلعی انچارج کو بھی فوری معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مالی امداد کا اعلان
ترجمان نے مزید کہاکہ جاں بحق افراد کے ورثاکو فی کس 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔