دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری
دریائے سوات میں حادثات کے پیش نظر ایڈوائزری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کے دفاتر 31 مئی بروز ہفتہ کھلے رہیں گے
ہوٹل مالکان کے لیے ہدایات
خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ہوٹل مالکان فوری دریا کے کنارے بیٹھنے کی گنجائش ہٹائیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہدایات اور سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بحریہ کی نقل و حرکت پر پاک بحریہ کی کڑی نظر ہے، سیکیورٹی ذرائع
قانونی کارروائی کا امکان
کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری پر عمل نہ کرنے پر انتظامی اور قانونی کارروائی کی جائے گی، کاروباری افراد سیلاب سے بچاؤ کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
کمشنر مالاکنڈ کی تنبیہات
کمشنر مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن میں دریائی بیڈ پر پتھاروں پر پابندی ہے، پتھارے لگانے پر پچھلے 10 روز میں 40 سے 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔








