محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں سٹاک مارکیٹ کی تاریخ ساز کامیابی پر اظہار تشکر کی قرارداد جمع
سکیورٹی کے لیے اقدام
وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فوج کی مدد
چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔