میں نے خامنہ ای کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ٹرمپ
امریکی صدر کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سی سی ڈی کی تحویل سے 5 سالہ بچی بازیاب کروانے کے بعد دادی کے حوالے کر دی گئی۔
ایرانی سپریم لیڈر کی جنگ میں فتح کا دعویٰ
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے جنگ میں اپنی فتح کا دعویٰ اتنی بے وقوفی سے کیوں کیا، آیت اللہ خامنہ ای ایسا کیوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے جنگ جیت گئے ہیں۔ ایرانی سپریم لیڈر جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہے، ایک ایماندار شخص کے لیے جھوٹ بولنا مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جُڑے بھائی ہیں :وزیراعلیٰ مریم نواز کی ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
ایرانی سپریم لیڈر کی حفاظت کا ذکر
انہوں نے کہا میں جانتا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کہاں پناہ لیے ہوئے تھے، اسرائیل یا امریکی فوج کو خامنہ ای کو مارنے کی اجازت نہیں دوں گا، میں نے ایرانی سپریم لیڈر کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔
ایران کی عالمی نظام میں واپسی
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی نظام میں واپس آنا ہوگا ورنہ حالات ان کے لیے مزید خراب ہوں گے۔ گزشتہ دنوں میں پابندیاں ہٹانے اور دیگر چیزوں پر کام کر رہا تھا، میرے اقدامات سے ایران کو مستحکم بحالی کا بہتر موقع مل سکتا تھا، غصے، نفرت اور بیزاری بھرے بیان نے میرا یہ کام فوراً روک دیا۔








