امریکہ نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دیدیے۔
امریکہ کا ایران پر حملہ
نیو یا ر ک(ڈیلی پاکستان آن لائن) ا مر یکہ نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دے دیے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا: طلال چودھری
سلامتی کونسل کے خط میں وضاحت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کو لکھے خط میں ا مر یکہ نے ایران کے خلاف کارروائی کو اجتماعی دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت ختم کرنا ہدف تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز
ایران کے ایٹمی خطرات
امریکی خط میں کہا گیا کہ ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور استعمال کے خطرے کو روکنا ضروری تھا۔ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔ خط اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈروتھی نے تحریر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اولاد کے خواہشمند شوہر نے بیوی کو دوسری دوا کھلا دی، خاتون چل بسی
صدر ٹرمپ کا بیان
اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر مستقبل میں انٹیلی جنس رپورٹس میں ایران کی جانب سے یورینئیم کی افزودگی سے متعلق تشویش ناک نتائج آئے تو کیا وہ ایران پر بمباری کرنے پر غور کریں گے؟
صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دوبارہ حملے سے بالکل گریز نہیں کروں گا، اگر ایران نے اس سطح پر یورینئم افزودہ کی جس پر ا مر یکہ کو تشویش ہوئی تو وہ بمباری پر بالکل غورکریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے این اے 18ضمنی الیکشن کیلئے فوج طلب کرلی
بین الاقوامی معائنے کی ضرورت
ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار یا کسی دیگر قابل احترام ادارے کے اہلکار ایران کی ان نیوکلیئر تنصیبات کا معائنہ کریں جن پر پچھلے ہفتے ا مر یکہ نے بمباری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اپنے بی ٹو اسٹیلتھ طیارے منتقل کردیئے
ایران کے سپریم لیڈر کا ردعمل
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیان پر جلد ردعمل دیں گے جس میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی فوج کے اڈے پر حملہ کرکے ایران نے ا مر یکہ کے چہرے پر تھپڑ مارا ہے۔
امریکی صدر کا حملہ کا اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ا مر یکہ نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا اور امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ ایرانی کی جوہری تنصیبات پر حملے میں امریکی بی ٹوبمبار طیاروں نے حصہ لیا۔








