نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد
اسرائیلی عدالت کا فیصلہ
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سٹیج اداکارہ کو قتل کرنے والے مجرم کو سزا سنا دی گئی
مقدمہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیربی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن: ماں کو طلاق دینے کی رنجش، بیٹوں کی فائرنگ سے باپ قتل،7 افراد زخمی
عدالت کے ریمارکس
دوران سماعت اسرائیلی عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیتن یاہو کے وکلا مقدمہ ملتوی کرنے کا کوئی ٹھوس جواز پیش نہیں کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپا ہوگی: پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل
امریکی صدر کا مطالبہ
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا کچے میں آپریشن، موٹر وے سے اغوا ہونے والے 11 مغوی بازیاب
مقدمات اور فرد جرم
واضح رہے کہ نیتن یاہو پر مختلف مقدمات میں 3 بار فرد جرم عائد ہو چکی ہے، اس کے علاوہ جنگی جرائم کے ارتکاب پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں۔
سیاسی دباؤ
عالمی تجزیہ کاروں کے مطابق حتمی فرد جرم عائد ہونے سے اسرائیلی وزیر اعظم پر استعفے کے لیے دباؤ بڑھ سکتا ہے۔








