سوات واقعہ، دریامیں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہو گئی

سوات: دریا میں ڈوبنے والے سیاحوں کی تعداد 10 ہوگئی
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کل صبح دریائے سوات میں اچانک ریلے سے مختلف مقامات پر 70 افراد پھنس گئے تھے جن میں سے 55 کو ریسکیو کر لیا گیا تھا اور باقی کی تلاش جاری تھی۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے جب کہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا: اسحاق ڈار
واقعہ کی تفصیلات
کل صبح سوات بائی پاس کے مقام پر دریا کے کنارے ہوٹل پر ناشتہ کرنے والی چند فیملیز دریا کے خشک حصے میں اتری تھیں کہ اچانک ریلہ آیا اور سب کو بہا لے گیا تھا۔ ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا متاثرہ خاندان سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کر رہا تھا، تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 10 افراد بہہ گئے تھے۔
ماحولیاتی اثرات
موسمیاتی تبدیلی، درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ اور تیزی سے گلیشیئرز پگھلنے کے باعث دریاؤں میں اچانک ریلے کا آجانا اب معمول بنتا جا رہا ہے۔