بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو نے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

نجم الحسن شنتو کی کپتانی سے دستبرداری
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت، اعلان ہوگیا
سری لنکا کے خلاف شکست
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نجم الحسن شنتو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتانی سے دستبردار ہوئے۔ اس میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نجم الحسن ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کی کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔
کپتانی چھوڑنے کی وجوہات
کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد نجم الحسن نے کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا۔ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ٹیم کی بہتری کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتانوں کا فیصلہ سمجھداری نہیں، 3 مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے مشکل ہوگا۔