کوئٹہ: 7 ماہ قبل اغوا کیے جانیوالے 10 سالہ طالب علم کی لاش برآمد

کوئٹہ میں 10 سالہ طالب علم کی لاش کی برآمدگی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹیل باغ سے 7 ماہ قبل اغوا کیے جانے والے 10 سالہ طالب علم مصور کاکڑ کی لاش مستونگ سے برآمد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سینکڑوں آئل ٹینکر ایرانی بندرگاہ سے غائب
اغوا کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے بتایا کہ گزشتہ سال 15 نومبر کو مقامی تاجر حاجی راز محمد کے 10 سالہ بیٹے مصور خان کو پٹیل باغ سے اُس وقت اغوا کیا گیا جب وہ سکول جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Important News for Students: End of Numbers and Positions, New Grading Policy Approved
لواحقین کی کوششیں
اس دوران لواحقین کی جانب سے کوئٹہ میں مغوی کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے مگر کچھ نہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری کاروباری اداروں کے منافع میں کمی، پاور سیکٹر کے نقصانات 5 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گئے
پولیس کی تصدیق
اب 7 ماہ بعد پولیس نے مستونگ سے مصور خان کی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔ پولیس حکام نے ڈی این اے میچ ہونے کے بعد مصور کے قتل کی تصدیق کی، جبکہ صوبائی حکومت نے ننھے طالب علم کی باحفاظت بازیابی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
تلاش کے آپریشنز
پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے کوئٹہ اور سندھ میں 2000 سرچ آپریشنز کیے گئے۔