مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، سپیکر نے اپوزیشن کے 26 اراکین کو معطل کر دیا
احتجاج کا نتیجہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تقریر کے دوران احتجاج مہنگا پڑ گیا ہے، سپیکر اسمبلی نے 26 اراکین کو معطل کر دیا اور معطل کئے گئے اراکین کیخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے بند کرنےکا فیصلہ
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مریم نوازشریف تقریر کیلئے کھڑی ہوئیں تو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا۔ اپوزیشن کا احتجاج ان کی مکمل تقریر کے دوران جاری رہا جبکہ سپیکر مسلسل اپوزیشن کو روکتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز،کتنے عازمین رجسٹریشن کراچکے؟وزارت مذہبی امور کا اہم بیان
سخت کارروائی
تاہم آج سپیکر نے گزشتہ روز کی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے اپوزیشن کے 26 اراکین اسمبلی کو رول 210 تین کے تحت 15 سیشنز کیلئے معطل کر دیا ہے۔
سپیکر کا بیان
سپیکر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ جمہوری اور پارلیمانی روایات کی پاسداری پر یقین رکھتا ہوں۔ اسمبلی میں حکومتی جماعت کو برتری حاصل ہے۔ ایوان میں اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے، رولنگ کے باوجود اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کھلی خلاف ورزی کی۔ پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں پر 37 انتخابی عذرداریاں داخل کی گئیں۔








