سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد ہونے کا معاملہ، شوہر اور بھائی قاتل نکلا

چارسدہ میں لڑکی کی قتل کی بدقسمت داستان
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں: اسد قیصر
موکی پر واقعہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق 24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا۔ تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے مالی سال 2023-24 کے لیے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا
پولیس کی جانب سے کارروائی
واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح ٹیم تشکیل دی، جس میں ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان، ایس ایچ او سٹی بہرمند شاہ خان، اے ایس ایچ او بسم اللہ جان اور دیگر تفتیشی افسران شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ظلم کیا گیا، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پرامن احتجاج ہوتا ہے؟ مریم نواز
لاش کی شناخت کی کوشش
لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر عوام سے مدد طلب کی گئی۔ کچھ دیر بعد ایک شخص تھانے میں پیش ہوا اور لاش کو اپنی بیوی قرار دیا، تاہم پولیس کو اس کے بیانات میں تضاد محسوس ہوا، جس پر اسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یانگو گروپ کی لاجسٹک فِن ٹیک ٹرکر کے ساتھ پاکستان میں پہلی سرمایہ کاری کا اعلان
ملزم کا اعتراف اور انکشافات
دورانِ تفتیش ملزم اسماعیل نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی مسماۃ (ف) کو اس کے سگے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ وجہ عناد یہ بیان کی گئی کہ مقتولہ کا ایک شخص قربان علی کے ساتھ مبینہ طور پر غلط تعلق تھا، جس پر دونوں نے غیرت کے نام پر اس کا قتل کیا۔
خودکش ہتھیار کی برآمدگی
ملزم اسماعیل کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ مقتولہ کے بھائیوں نے 2024 میں اسی شخص قربان علی کو بھی قتل کیا تھا۔