قوتِ گویائی سے محروم لڑکی پر کمرے میں بند کرکے تشدد؛ سیف سٹی نے اشارہ سمجھ کر بچا لیا
واقعہ کا خلاصہ
خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) قوتِ گویائی سے محروم لڑکی پر کمرے میں بند کرکے تشدد کیا گیا، جسے سیف سٹی کے تربیت یافتہ عملے نے اشارہ سمجھ کر بچا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سیف سٹی کی تربیت کا فائدہ
خانیوال میں سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے سائن لینگویج کی تربیت کا عملی فائدہ سامنے آ گیا، جب قوتِ گویائی سے محروم ایک لڑکی نے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں برس قتل، اغواء اور خودکشی کے کتنے واقعات رپورٹ ہوئے ۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں
مدد کی درخواست
لڑکی نے اشاروں کی زبان میں بتایا کہ اسے گھر والوں نے کمرے میں بند کر کے مارا پیٹا ہے اور وہ مدد کی منتظر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور بتائیں وہ کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنے؟ حافظ حمداللہ
پولیس کی بروقت کارروائی
سیف سٹی کے تربیت یافتہ افسران نے لڑکی کے اشاروں سے صورت حال کو فوری طور پر سمجھا اور موقع پر پولیس کو روانہ کر دیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروایا اور والدین سے صلح کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے ،مفتاح اسماعیل
خصوصی افراد کی مدد کے لیے اقدامات
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ادارے میں خصوصی افراد کی شکایات سننے اور سمجھنے کے لیے سائن لینگویج میں مہارت رکھنے والا عملہ تعینات ہے، جو فوری ردِ عمل دے کر مدد فراہم کرتا ہے۔ خصوصی افراد اب سیف سٹی ویمن سیفٹی ایپ، ویڈیو کال اور ویب سائٹ کے ذریعے براہِ راست اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
سائن لینگویج کی اہمیت
ترجمان نے مزید کہا کہ سائن لینگویج تربیت کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات، خصوصاً قوتِ گویائی سے محروم افراد کو بھی فوری اور مؤثر پولیس رسپانس مہیا کیا جا سکے تاکہ وہ کسی بھی ناانصافی کے خلاف خاموش نہ رہیں۔








