سوات: سیاحوں کی ہلاکت کے بعد ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے
سیلابی ریلے کا واقعہ
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے سوات میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ضلع کے ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹماٹر اور مرغی کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی
سرچ آپریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیانیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی نے بتایا کہ دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد افراد بہنے کی اطلاع ملی، جس پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا جو اب تک جاری ہے۔
صوابی میں پابندیاں
ضلع صوابی میں موجود دریاؤں، نہروں، ندیوں اور برساتی نالیوں وغیرہ میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ضلع صوابی کے حدود میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔








