لاہور: پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے 85 سالہ دادا جاں بحق

واقعہ کی تفصیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں اکبری گیٹ کے علاقے محلہ نعمت گراں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو پوتوں کے درمیان جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کے دوران 85 سالہ دادا محمد ریاض فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر
جھگڑے کی وجوہات
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق گلمان خان اور نعمان نامی دو بھائیوں کے درمیان کسی گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا، دادا محمد ریاض دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
زخمی اور صحت کی صورتحال
فائرنگ سے محمد ریاض سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پیشی پر عدالت جانیوالے باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
پولیس کی کارروائی
واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کا امکان
گرفتاری اور تحقیقات
ایس پی سٹی ڈویژن نے ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا کو خصوصی ٹاسک سونپا جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
مستقبل کی کارروائیاں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور دوسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔