لاہور: پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے 85 سالہ دادا جاں بحق
واقعہ کی تفصیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں اکبری گیٹ کے علاقے محلہ نعمت گراں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو پوتوں کے درمیان جھگڑا چھڑوانے کی کوشش کے دوران 85 سالہ دادا محمد ریاض فائرنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف نے کل خیبر پختونخوا ہاؤس میں پورے پاکستان سے ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی اور تمام ونگز کے سینئر عہدیداران کا اجلاس طلب کرلیا
جھگڑے کی وجوہات
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق گلمان خان اور نعمان نامی دو بھائیوں کے درمیان کسی گھریلو تنازع پر جھگڑا ہوا، دادا محمد ریاض دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمشید دستی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان
زخمی اور صحت کی صورتحال
فائرنگ سے محمد ریاض سمیت تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم محمد ریاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈلین کلائین نے اپنے وزن پر عجیب و غریب تبصروں کا جواب دے دیا
پولیس کی کارروائی
واقعے کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا: ‘ہمیں امید ہے کہ علی امین گنڈاپور اس بار ہمیں مایوس نہیں کریں گے’
گرفتاری اور تحقیقات
ایس پی سٹی ڈویژن نے ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا کو خصوصی ٹاسک سونپا جس پر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
مستقبل کی کارروائیاں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور دوسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








