پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا

پاکستانی پاسپورٹ کی ترقی
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی، پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چلی کے دارالحکومت میں 6.3 شدت کا زلزلہ
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی موجودہ رینکنگ
ڈان نیوز کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں سرفہرست رہا ہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر دوسرے اور ڈنمارک کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔ فن لینڈ، فرانس، جرمنی، ائرلینڈ، اٹلی اور سپین کے پاسپورٹس نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ترکیہ کا پاسپورٹ 49، چین کا 64 اور بھارت کا پاسپورٹ 82ویں نمبر پر ہے۔ یمن، عراق، شام اور افغانستان بالترتیب 100، 101، 102 اور 103 نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
پچھلے سال کی رینکنگ کے مقابلے میں بہتری
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں آخری 4 پاسپورٹس میں شامل تھا۔ ایک سال کے دوران بتدریج پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری آئی ہے، یہ بہتری عالمی سطح پر پاکستان کے امیج میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں:شبلی فراز
ڈی جی پاسپورٹس کا قوم کو پیغام
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹس کی جانب سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی و سیکرٹری داخلہ کے خصوصی تعاون پر مشکور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بیماری جس کے پوری دنیا میں صرف 16 مریض ہیں
پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ ختم ہونے جا رہی ہے، ٹرمپ اور نیتن یاہو میں کیا کچھ طے پایا ہے؟ اسرائیلی اخبار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔
پاسپورٹ بنوانے کی جدید سہولتیں
پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والوں کو جدید سہولتوں کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک مکمل طور پر صفر ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
آسانی کے ساتھ پاسپورٹ فیس کی ادائیگی
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آسان فیس ایپ کے ذریعے فیس سیکنڈز میں ادا کی جا سکتی ہے۔ جلد ہی پاسپورٹ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔