ڈی سیٹ کریں یا جرمانے لگائیں، ہم احتجاج کریں گے: ملک احمد بھچر

احتجاج کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم احتجاج کریں گے چاہے ہمیں ڈی سیٹ کر دیں یا جرمانے لگا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی جماعت کا فیصلہ تھا ایوان میں اور باہر احتجاج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا وار: صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غرور دفن کردیا، دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
اسپیکر کے ساتھ بات چیت
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ایوان میں گئے سپیکر سے مائیک مانگا، سپیکر صاحب کی کرسی عارضی کرسی ہے۔ ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم نے آرڈر سنے، جب بات مکمل کی تو ہم نے 3 بار پوائنٹ آف آرڈر پر مائیک مانگا، رولز کے مطابق جب اپوزیشن لیڈر کھڑا ہوتا ہے تو اس کو مائیک ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما کی ضمانت منظور
نوٹیفکیشن کی عدم دستیابی
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جناب سپیکر آپ نے ابھی تک ہمارے پارلیمانی لیڈر کا نوٹیفکیشن ہی نہیں دیا، آپ کس جہان کی بات کر رہے ہیں۔
فسطائی حکومت کے خلاف احتجاج
انہوں نے کہا کہ سپیکر صاحب جس کتاب کی بات آپ کر رہے ہیں اس کی ہی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ہم فسطائی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔