فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خیبر پختونخوا پولیس کی ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور ، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پیغام

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پاکستان سے اڈے نہیں مانگے، یہ بھارتی میڈیا کا پھیلایا جھوٹ ہے، ذرائع

کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

بنوں گیریژن کے شہدا کی نماز جنازہ

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور جرات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو پیغام دیاہے کہ انہیں بہت احتیاط کرنی ہوگی، قطر امریکہ کا اتحادی ہے : ڈونلڈ ٹرمپ

دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے تمام سہولت کاروں، مددگاروں اور مجرموں کا بے رحمی سے تعاقب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر قیمت پر کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر جب کیڈٹ تھے تو پاکٹ سائز قرآن پاک ٹوپی میں رکھ کر ٹریننگ کرتے تھے،، بھارتی میڈیا کا انکشاف

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت میں اضافہ

فیلڈمارشل نے قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کی صلاحیت میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا اور خاص طور پر خیبر پختونخوا پولیس کی ادارہ جاتی صلاحیت بڑھانے کے لیے فوری اور ترجیحی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

شمالی وزیرستان میں حملہ

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 13 فوجی شہید ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 14 خوارج ہلاک کئے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...