کچھ لوگ ادھر حساب دیں گے اور کچھ آگے خدا کے سامنے حساب دیں گے ، شبلی فراز

ڈیجیٹل دور کی شفافیت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ایج میں ہر ایک چیز ریکارڈ ہو رہی ہے، کچھ لوگ ادھر حساب دیں گے اور کچھ آگے خدا کے سامنے حساب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

ملکی حالت کا تجزیہ

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی، معاشی، امن و امان کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، ملک میں ترقی کا پلان ہے اور نہ قرضوں سے چھٹکارا پانے کا کوئی پلان ہے، قوتِ خرید 58 فیصد کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بنتے اپنی آنکھوں سے دیکھا، چلڈرن مسلم لیگ بنائی، بَٹ کے رہے گا ہندوستان، بن کے رہے گا پاکستان“کے نعرے لگاتے رہے

وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں

شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے وزیرِ خزانہ ایک بینکر ہیں جو صرف اس پر کام کرتے ہیں کہ قرضہ کیسے لیا جا سکتا ہے، قرض لینے والوں کی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی نہیں دے سکتے۔

امید کی واحد کرن

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو ملکی صورتِ حال ہے اس میں واحد امید کی کرن ایک ہی شخص ہے جس کو قید کیا ہوا ہے، ابھی تک لوگوں کو توڑنے والی پالیسی پر عمل ہو رہا ہے، جو وزیر بنے ہوئے ہیں وہ لوگوں میں جا نہیں سکتے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...