قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور رہے گی: محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بچپن کی باتیں یاد کیوں نہیں رہتیں؟ سائنسی وجہ سامنے آگئی
شہداء کے لیے خراج عقیدت
وزیرداخلہ محسن نقوی نے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے 13 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سپوتوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سیکیورٹی فورسز کے جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بھارت گئی سیما حیدر کے گھر میں زبردستی گھسنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔
شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کا فخر ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور قوم انمٹ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور مقروض رہے گی۔
لواحقین کے ساتھ ہمدردی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدائے وطن کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔








