بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، گھروں کو نقصان
زلزلے کے شدید جھٹکے بلوچستان میں
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتہاء پسندوں نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا
زلزلے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں
زلزلے کی شدت اور مقام
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5، گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
نقصانات کی رپورٹ
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں زلزلے سے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں.








