لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کا رکن ساتھیوں سمیت قتل
اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ
لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت کے علاقے وانڈہ کڑہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زنڑا امن قومی جرگہ کے سرکردہ رکن غلام دستگیر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس پالیسی مرتب نہ کرنے پر سخت نوٹس لے لیا
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ غلام دستگیر کو دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دو ساتھیوں سمیت موٹرکار میں قبول خیل ایک تنازع کے تصفیہ کیلئے جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی
مقتول کی حیثیت
مقتول غلام دستگیر وانڈہ شہاب خیل کی مقامی امن کمیٹی کے صدر بھی تھے اور بدامنی کو روکنے کیلئے روزانہ رات کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت علاقے میں مسلح گشت کرتے تھے۔
لاشوں کی منتقلی
تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔








