ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرین سیمی کو ایمپائر پر تنقید بہت مہنگی پڑ گئی
ڈیرن سیمی کی تنقید پر جرمانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نومبر کیسز میں فواد چوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست مسترد
آئی سی سی کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ جاری، ارشد ندیم چوتھے نمبر پر
جرمانے کی تفصیلات
آئی سی سی نے کوچ ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے جب کہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیملی کیسز میں معاوضوں کی ادائیگی کی اپیلیں سپریم کورٹ نہیں آنی چاہئیں: چیف جسٹس
قانون کی خلاف ورزی
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی، انہوں نے پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7. 2 کی خلاف ورزی کی۔
امپائرز کی تنقید
آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم بھی کی ہے۔








