قصور؛ کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار۔

تشویشناک واقعہ چاندنی چوک
قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چاندنی چوک میں کمیٹی کی رقم لینے پر ایک خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: الجریہ کے صحافی انس الشریف 4 ساتھیوں سمیت اسرائیلی فضائی حملے میں شہید
متاثرہ خاندان کا بیان
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ شہزادی نامی خاتون چاندنی چوک کے رہائشی آصف نامی شخص کے پاس کمیٹی کی رقم لینے گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عائزہ خان نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے لندن میں داخلہ لے لیا
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق ملزم آصف نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو نشہ آور مشروب پلا دیا، جس کے بعد آصف اور اس کے دو نامعلوم دوستوں نے شہزادی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہوش میں آنے پر ملزمان نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہزادی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کی کارروائی
مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم آصف کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعیہ شہزادی اور ملزم کے مابین پرانے روابط ہیں جبکہ معاملہ لین دین کا لگتا ہے۔