کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل آنے کو تیار
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل اگلے ماہ سے اثر انداز ہوگا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ شہرِ قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکھوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کا سخت ردعمل، اقدام بنیادی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دےدیا
کراچی کی موجودہ موسمی صورتحال
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ اس کے علاوہ آج سندھ میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
بارشوں کا آغاز
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل 5 جولائی سے ملک پر اثرانداز ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تمباکو نوشی صرف ایک عادت نہیں صحت، معیشت اور معاشرت پر حملہ ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز
ہفتے کی شام کراچی میں بارش
ہفتے کی شام کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ گرومندر چورنگی، ماڈل کالونی اور باغِ کورنگی روڈ پر بارش کا پانی جمع ہے۔
حادثات اور نقصانات
دو روز کے دوران بارش کے باعث کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوچکے ہیں۔








