ربیکا خان کے حق مہر نے بڑا تنازعہ کھڑا کردیا
کراچی کی شاندار تقریب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان بالآخر اپنی 5 سالہ محبت حسین ترین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ یہ شاندار تقریب قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں 25 جون کو منعقد ہوئی، جس میں ربیکا نے سرخ عروسی لباس میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ حسین سفید شیروانی میں دلہا بنے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا، شیر افضل مروت
شادی کی تقریبات
تقریبات کا سلسلہ کئی دنوں پر محیط رہا، جن میں مایوں، مہندی اور قوالی نائٹ جیسی رنگا رنگ محفلیں شامل تھیں۔ ربیکا اور حسین کا نکاح سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا کہ بعض صارفین نے اسے امبانی خاندان کی شادیوں سے تشبیہ دے ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: رمیش سنگھ اروڑہ نے گوردوارہ سری کیارہ صاحب کی بحالی اور تزئینِ نو کے اہم منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
حق مہر کا تنازعہ
تاہم جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ تھا حق مہر۔ نکاح کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس میں حسین ترین کو نکاح کے دوران جذباتی ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں قاضی نے اعلان کیا کہ ربیکا خان کا حق مہر 20 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ہدف دے دیا
نکاح کے بارے میں دلچسپ موڑ
یہاں دلچسپ موڑ اُس وقت آیا جب نکاح خواں نے مذاقاً کہا، ’دو کروڑ گواہان اس نکاح کے شاہد ہیں‘۔ اس جملے نے صارفین کو کنفیوز کر دیا اور کچھ نے حق مہر کو دو کروڑ جبکہ کچھ نے دو لاکھ سمجھ کر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان کھڑا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ چین کا تیسرا روز، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی شنگھائی میں چینی حکام سے ملاقاتیں، پنجاب میں سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش
سوشل میڈیا صارفین کی رائے
سوشل میڈیا صارفین نے مختلف انداز میں تبصرے کیے۔ کسی نے اسے ’معمولی رقم‘ کہا تو کسی نے طنز کرتے ہوئے لکھا، ’کروڑوں کی شادی اور صرف 20 لاکھ کا حق مہر؟‘ ایک صارف کا کہنا تھا، ’یہ تو وہ اسپانسرشپس سے دو دن میں واپس کما لیں گی!‘
نیک تمناؤں کا اظہار
بہرحال، تنقید اور طنز کے باوجود ربیکا اور حسین کی ازدواجی زندگی کے آغاز پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ان دونوں کی شادی، جس کا آغاز منگنی سے ہوا اور اختتام نکاح پر، شوبز انڈسٹری کی حالیہ سب سے نمایاں تقریبات میں سے ایک بن چکی ہے۔








