صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

صدر مملکت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں چھیڑنے سے منع کرنے پر خاتون کو قتل کرنے والا گرفتار، نشان عبرت بنائیں گے : چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
ججز کی سنیارٹی فہرست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قرار دیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس میاں گل حسن کا سنیارٹی میں تیسرا نمبر ہے۔
ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں کا فیصلہ
صدر مملکت نے 3 ہائیکورٹ ججز کو مستقل طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کر دیا۔ صدر مملکت نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں سنیارٹی فہرست جاری کی، جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین اور جسٹس محمد آصف کا مستقبل تبادلہ کر دیا گیا۔