سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ علیل، ہسپتال منتقل

بیگم تہمینہ دولتانہ کی صحت کی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئرسیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ علیل ہو گئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے: وفاقی وزیر
داخلہ اور علاج
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کو پولی کلینک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 2600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
سرجری کی تفصیلات
پولی کلینک میں ان کی سرجری کی گئی، تہمینہ دولتانہ کو اپینڈکس درد کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
سرجری کی کامیابی
رپورٹ کے مطابق بیگم تہمینہ دولتانہ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔