ایشیا کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور مودی کے حصے میں سفارتی تنہائی آئی، وزیراعظم شہباز شریف
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں میگا ایونٹ
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں میگا ایونٹ ستمبر میں ہوگا۔ ایشیا کپ 2025 کے میچز 10 ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 سالہ منصوبہ سے کینسر کے ہزاروں مریض مستفید ہوں گے، پہلے مرحلے میں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی: مصطفیٰ کمال
حتمی فیصلہ اور ایونٹ کا شیڈول
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ اور ایونٹ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری ہوگا، ایشیاء کپ 2025 کی میزبانی کیلئے یو اے ای مضبوط امیدوار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک عمران خان واضح پیغام نہیں دیں گے ، مذاکرات شروع نہیں ہو سکتے، خواجہ آصف
بھارت کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل
ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے مگر ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جاسکتا ہے، بھارت اور پاکستان سمیت چھ ٹیمیں ایشیاء کپ میں شرکت کریں گی۔
میزبانی کے ممکنہ امیدوار
پہلے یو اے ای اور سری لنکا کو شریک میزبانی کے لیے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا ہے، جیسا کہ پاکستان کی میزبانی میں 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے میچز دبئی میں منعقد کیے جانے کی مثال موجود ہے۔








