حافظ نعیم امیر جماعت ہو کر دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں: ترجمان سندھ حکومت
سندھ حکومت کی ترجمان کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی ہو کر بھی دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہجد کی نماز پڑھتا ہوں، میرے لیے وہی می ٹائم ہے، فیشن ڈیزائنر منیب نواز
حافظ نعیم کی دوہرے معیار کی باتیں
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سعدیہ جاوید نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کے مرکزی کردار ملک بھر میں مقامی حکومتوں کی بات نہیں کرتے، حافظ نعیم ایک ہی ملک میں دو نظاموں کی بات کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک 26ویں ترمیم آئین کا حصہ ہے ہم اس کے پابند ہیں، یا تو آپ اس سسٹم کو تسلیم کریں یا پھر وکالت چھوڑ دیں، جسٹس جمال مندوخیل کا حامد خان سے مکالمہ
الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کرانا
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ حافظ نعیم نے مقامی حکومت اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ دبا رکھی ہے، الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کراکے اقتدار کی رسی تھامی ہوئی ہے۔ حافظ نعیم دنیا کو بے وقوف بنا سکتے ہیں لیکن سندھ کے عوام کو نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھناشری کا طلاق کے بعد بھی چہل سے رابطے کا انکشاف
ناظم آباد کی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی
سعدیہ جاوید نے یہ بھی کہا کہ حافظ نعیم نے ناظم آباد کی عوام کا حق دبا رکھا ہے، نہ چیئرمین شپ سے مستعفی ہوئے نہ ہی صوبائی اسمبلی سیٹ سے باقاعدہ استعفیٰ دیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی کے پاس مکمل پانچ ٹاؤن ہیں۔
جماعت اسلامی پر الزام
انہوں نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔








