بلوچستان: ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن
دکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے سوشیو اکنامک ریفارمز کے ذریعےحقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی:صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ
آپریشن کی تفصیلات
ڈان نیوزنے فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع دکی میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی ہاؤسنگ اسکیم میں شیر آگیا، گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک
اہم نتائج
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم ترین سپن باولر ساجد خان انجری کا شکار
وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شجاعت و مہارت سے دشمن کو شکست دی، اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی فورسز کسی بھی خطرے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نظرثانی صرف واضح قانونی غلطی کی صورت میں ہی ممکن ہے، جسٹس منصور علی شاہ
دہشت گردی کی روک تھام
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے دمشق میں صدارتی محل کے قریب فضائی حملے
پچھلے واقعات کی یاد دہانی
خیال رہے کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خود کش حملے کی کوشش میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 14 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
حملے کی نوعیت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں فورسز کے قافلے پر بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔ بھارت کی منصوبہ بندی اور سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے اس قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔