ایران کی اقوام متحدہ سے امریکہ اور اسرائیل کو ’جارح‘ قرار دینے کی درخواست
ایران کی اقوام متحدہ سے درخواست
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ اور اسرائیل کو 'جارح' قرار دینے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی نے نوکری کا جھانسہ دے کر3پاکستانیوں کو تھائی لینڈ میں اغوا کروا دیا
خط کا متن
ڈان نیوز نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حالیہ تنازعے میں امریکہ اور اسرائیل کو باضابطہ طور پر 'جارحیت کے مرتکب' کے طور پر تسلیم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
ذمہ داری اور معاوضہ
اس خط میں اقوام متحدہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کی 'بعد کی ذمہ داری' کو بھی تسلیم کرے، جس میں معاوضے اور ہرجانے کی ادائیگی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس دینے میں تنخواہ دار طبقہ پھر آگے، 6 ماہ میں 226 ارب ٹیکس دیا
ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ 13 جون کو شروع ہوئی تھی جب اسرائیل نے ایران کے جوہری اور فوجی ٹھکانوں پر بڑے حملے کیے، جس کے نتیجے میں ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی جیل سے 7 خطرناک قیدی بیت الخلا کی دیوار میں سوراخ کرکے فرار
جوابی کارروائیاں
بعدازاں اگلے ہی روز سے ایران نے جوابی کارروائی کے تحت آپریشن 'وعده صادق سوم' کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے شروع کر دیے تھے۔
امریکہ کی مداخلت
دونوں ممالک ایک دوسرے پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کرتے رہے، 21 جون کو امریکہ کو براہ راست اس لڑائی میں شامل ہو گیا، اور اس نے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔








