دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا بیان
بٹگرام (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
فاٹا کا انضمام
خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں مولانا فضل الرحمان کا شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ غلط اور یکطرفہ ہے، اس فیصلے سے قبائل ناراض ہیں، آج آپ پچھتا رہے ہیں کہ فیصلہ غلط ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا چاہیے یا نہیں؟ ایلون مسک نے معمہ حل کردیا
الیکشن کے بارے میں تحفظات
انہوں نے کہا کہ 2018 اور 2024 کے الیکشن دھاندلی زدہ ہیں، انہیں تسلیم نہیں کرتے، دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں پر گلہ نہ کیا جائے، جے یو آئی نے نہ اُس حکومت کو چلنے دیا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کا سخت اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیر اعظم
سیاسی بصیرت اور جمہوریت
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ مان لو تمہارے اندر سیاسی بصیرت نہیں ہے، ملک کو امریکہ کی رضا مندی کے ساتھ چلاتے ہو تو پھر جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہوئے۔
جے یو آئی (ف) کا عزم
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جے یو آئی (ف) کے کارکن میدان عمل میں ہوں گے، کامیابی مقدر بنے گی، کوئی بھی طاقت عوام اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کر سکتی。








