حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دے دیا
حافظ نعیم الرحمان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کو ایٹمی جنگ روکنے کا وہ کریڈٹ نہیں ملا جو انہیں ملنا چاہیے۔ کشمیری ویٹر کا وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری سے مکالمہ۔
کراچی کے بلدیاتی نظام پر تنقید
انہوں نے کراچی کے بلدیاتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جعلی طریقے سے میئر مسلط کیا گیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں بھی ہماری نشستیں چھینیں گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پہلے کتنی مرتبہ بند ہو چکا ہے؟ جانئے
معاشرتی تبدیلی کی ضرورت
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا بنیادی حق تھا، ملک میں جاگیرداروں اور چوہدریوں کی اجارہ داری ہے، جنہوں نے پورے معاشرے کو جکڑا ہوا ہے۔ ہم معاشرے کو بدل کر انقلاب لانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ڈھیروں سرکاری ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا
عدالت کے فیصلے پر افسوس
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا، اور سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو کامیاب سیاست کہنا غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شارجہ میں پاکستانیوں کی PIS لیڈیز ونگ کا باضابطہ افتتاح ہوگیا
انتخابات میں حق تلفی کا ذکر
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، کراچی کی مئیرشپ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا، اور قومی الیکشن میں بھی جماعت اسلامی کا حق مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے
سیاسی نظام کی حقیقت
انہوں نے کہا کہ اگر اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ اس نظام کو قبول کرلیں گے۔ جب باجوہ صاحب کی ایکسٹینشن ہوئی تھی تو سب جماعتیں ایک ہو جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، چارلس سوم کی سالگرہ تقریب سے وزیراعظم کا خطاب
کشمیر کے مسئلے پر بات
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، مگر قوم کشمیر کے مسئلہ کا سودا نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز: قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات اور ریسکیو سروسز میں بہتری لائی جا رہی ہے
سیاسی مزاحمت کی قیادت
انہوں نے کہا کہ اگر قوم کا سودا کیا گیا تو سیاسی مزاحمت کی جماعت اسلامی قیادت کرے گی۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جمعے کو 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلی تھیں، اور عدالت نے مختصر فیصلے میں 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔








