سردار جی 3 کی پاکستان میں ریکارڈ توڑ اوپننگ
فلم کی کامیابی
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے ڈیل فائنل، ہمیں معاہدے کی بجائے انٹرنیشنل ٹینڈرکرناچاہیے: بابراعوان
فلم کی کاسٹ اور ریکارڈ
روزنامہ جنگ کے مطابق پنجابی فلم سردار جی 3 میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر مرکزی کرداروں میں ہیں، فلم نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تمام بھارتی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں قید بندی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی
ریلیز کی تفصیلات
یہ فلم 27 جون 2025ء کو صرف اوورسیز (بھارت کے سوا دیگر ممالک) میں ریلیز کی گئی اور پاکستان میں اس کی زبردست پذیرائی نے فلم سازوں کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں زیک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے ریڈنگ سیشن کا انعقاد
مالی کامیابی
پاکستان میں مہنگائی اور سنیما انڈسٹری کے زوال کے باوجود سردار جی 3 نے تقریباً 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور نا صرف بھارتی فلموں بلکہ پنجابی فلموں میں بھی تاریخ رقم کی، اس فلم نے سلمان خان کی فلم سلطان کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،عظمیٰ بخاری
ہانیہ عامر کا پیغام
اس حوالے سے ہانیہ عامر نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے، انسٹاگرام پر پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب کی محبت نے سردار جی 3 کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچایا، یہ صرف آپ کی وجہ سے ممکن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
بھارتی تنقید اور نقصان
اس سے قبل فلم کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد بھارت میں اس پر تنقید شروع ہوئی، بھارتی سوشل میڈیا پر فلم اور اس کے ٹریلر کا بائیکاٹ کیا گیا اور اس کے نتیجے میں فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا۔
فلم کے پروڈیوسر کی رائے
فلم کے پروڈیوسر گنبیر سنگھ سدھو نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں بھارت سے آمدنی کا 40 فیصد حصہ ملتا ہے، جو اس بار مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ہم یہ نقصان تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے، البتہ فلم کی شوٹنگ کے وقت حالات نارمل تھے۔








