عامر خان کی اداکاری میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، گرل فرینڈ گوری سپراٹ

عامر خان کی گرل فرینڈ کا دلچسپ انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے کہا ہے کہ میں نے عامر خان کی بہت سی فلمیں نہیں دیکھی ہیں لیکن میں محسوس کرتی ہوں کہ ان کی اداکاری میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا لاہور میں پہلا دورہ: تہذیبی و ثقافتی مقامات کی سیر
انٹرویو کے دوران گوری کی رائے
بھارتی میڈیا کی جانب سے عامر خان سے انٹرویو کے دوران گوری سپراٹ پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں شامل ہوئیں جس میں حاضرین کی جانب سے سوالات کیے گئے۔ اس موقع پر گوری سے پوچھا گیا کہ ان کی عامر خان کی فلموں کے بارے میں کیا رائے ہے تو انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ان کی اداکاری میں مزید نکھار کی گنجائش موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے کہیں گے اپ ڈیٹ دو، اپ ڈیٹ دو، پھر فیک نیوز چلوا کر کہیں گے فیک کیوں دیا”ٹی وی ٹرانسمشن کے دوران بھارتی صحافی مائیک بند کرنا بھول گیا
گوری کی پسندیدہ فلمیں
انہوں نے عامر خان کی ان فلموں کے نام بھی بتائے جو انہوں نے دیکھی ہیں۔ اس دوران عامر سے حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ستارے زمین پر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دلچسپ سوال و جواب کا سلسلہ
اس موقع پر گوری سے بھی کہا گیا کہ وہ عامر سے کچھ بھی پوچھنا چاہیں تو ایسا کر سکتی ہیں۔ عامر خان نے انکشاف کیا کہ گوری نے میری زیادہ تر فلمیں نہیں دیکھی ہیں، یہ میری فلمیں بہت کم دیکھتی ہیں۔ جب گوری سپراٹ سے عامر خان کی اداکاری کی مہارت پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز میں بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ موجود ہوتی ہے، جس پر وہاں موجود لوگوں نے زور دار قہقہہ لگایا، تاہم عامر نے ان کے جواب کو خوش دلی سے تسلیم کیا۔