بھارتی دفاعی اتاشی نے جنگی جہاز گرائے جانے سے متعلق اہم اعتراف کر لیا

بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دفاعی اتاشی نے بھی جنگی جہاز گرائے جانے کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: صارم برنی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت
جنگی جہاز گرائے جانے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، بھارتی چیف آف دفاع سٹاف کے بعد اب انڈونیشیا میں بھارت کے دفاعی اتاشی نے بھی اعتراف کر لیا کہ 7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مار گرائے تھے۔کیپٹن شیو کمار نے گرائے گئے بھارتی جنگی جہازوں کی تعداد نہیں بتائی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکا: زخمی رکشہ ڈرائیور نے آنکھوں دیکھاواقعہ بیان کردیا
سیاسی قیادت کی ہدایت
’’جنگ‘‘ کے مطابق انڈونیشیا میں سیمینار سے خطاب میں بھارتی دفاعی اتاشی نے کہا کہ جنگی جہاز اتنے نہیں گرے جتنے بتائے جا رہے ہیں۔کیپٹن شیو کمار نے ساتھ یہ عذر بھی تراشا ہے کہ بھارتی جنگی طیارے اس لیے گرائے گئے کیونکہ سیاسی قیادت نے بھارتی فضائیہ کو پاکستان کے فوجی اہداف کو نشانہ نہ بنانے کی ہدایت کی تھی۔
کانگریس کی تنقید
بھارتی اتاشی کی جانب سے بیان سامنے آنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے قوم کو گمراہ کیا اور یہ بتانے میں ناکام رہی کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے جنگی جہاز تباہ ہوئے۔