ایرانی چیف آف سٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان اور ایران کے درمیان روابط
اسلام آباد(این این آئی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حمایت پر پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید
ایرانی جنرل کا پاکستان کے موقف کی تعریف
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسلام آباد کے بہادرانہ مؤقف کی تعریف کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی 12 روزہ جارحیت کے دوران ایران کے ساتھ کھڑے رہے۔
پاکستانی عوام کا ساتھ اور جرأت
ایرانی کمانڈر نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی عوام کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی عوام کے جرأتمندانہ مؤقف کا بھی شکریہ ادا کیا۔