سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی اوکاڑہ میں لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی وائرل ویڈیو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی اوکاڑہ میں لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم بیان
تنقید کا نشانہ
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی گرمی کے باعث لینڈ کروزر میں بیٹھ کر پہلی صف میں نماز جنازہ ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس پر عوام کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا
ویڈیو کی تفصیلات
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منظور احمد وٹو نے پہلی صف کے درمیان میں ہی اپنی گاڑی کھڑی کر دی ہے اور ان کے اطراف میں لوگ صفیں باندھ کر نماز جنازہ پڑھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سماجی میڈیا پر رییکشنز
سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے لینڈ کروزر میں بیٹھ کر نماز جنازہ پڑھنے پر شدید تنقید کی ہے۔
منظور وٹو شاید گاڑی کو بھی جنازہ پڑھوانے لے آیا ھے۔ pic.twitter.com/laMwW9gzB9
— صحرانورد (@Aadiiroy2) June 29, 2025