ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی طور پر کمزور ہیں اور اس کے لئے کوئی بڑا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ آج اس سلسلے میں صورتحال آپ کا ساتھ دے گی اور آپ کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر حسن نواز کے گھر بیٹے کی پیدائش
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے مالی حوالے سے کافی مشکل دن دیکھے ہیں، اُن کےلئے آج کا دن اچھا رہے گا۔ کوئی اہم کام ہونے کی وجہ سے مالی پوزیشن اب مضبوطی کی طرف چلے گی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان نے ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ کیلئے بھارت بھجوانے کی مخالفت کردی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی صحت کا خانہ قدرے کمزور ہے۔ آپ کو صدقے کا سہارا لینے کی اشد ضرورت ہے اور اپنی نظر بھی اتاریں۔ حسد کا شکار بھی نظر آتے ہیں۔ آج اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا ضابطہ جاری، اجلاس کیلئے دو ارکان کی موجودگی لازمی قرار
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، اُن کے لئے آج خوشی کی خبر ہے۔ بگڑا ہوا ایک کام بھی آج ہو جانے کی بڑی امید موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تصویر علی امین کی نہیں، بلکہ میری ہے: صوبائی وزیر پختون یار خان
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
نوکری میں بہتری کا امکان ہے اور اس میں تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں۔ اب کاروباری حضرات کےلئے بھی فائدے کی خبریں آ رہی ہیں، سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی آفیسر نے فیصل آباد میں نابینا خاتون کی خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ اپنے روزگار کے غرض سے سفر کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے آج کا دن اہم خبر لے کر آیا ہے اور آج کچھ رقم کا بھی بندوبست ہوگا جس سے اہم ضرورت بھی پوری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مرحوم عرفان صدیقی کی رسم قل ادا کر دی گئی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی اجتماعی دعا میں شرکت
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔ بڑی تبدیلی آ رہی ہے اور آپ کو ان حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے۔ آج کچھ معاملات آگے بڑھیں گے، غور کریں اگر بڑی تبدیلی چاہتے ہیں تو۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی جکڑن کا شکار ہو رہے ہیں اور کسی نظر بد میں بھی ہیں۔ صدقہ دیں یا "یا حی یا قیوم" کا ورد کریں۔ ابھی کسی بڑے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں تو بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے، انصاف کریں، جلد فیصلے دیں: پی ٹی آئی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے ماضی میں وقت کو ضائع کیا ہے، اب وہ آنے والے چانس و مواقع سے فائدہ اٹھا لیں اور زندگی کو بہتر بنا لیں۔ اس کا اندازہ آج ہی ہو جائے گا، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنیکا حکم
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک بڑی فکر ختم ہو گی۔ جس طرف سے آپ کے خلاف سازشوں کا عمل جاری تھا، وہ بھی رک جائے گا۔ مستقبل کے حوالے سے شاید آج بڑا فیصلہ کرنے کو بھی ملے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اے آر وائی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اور آپ جانتے ہیں مگر اس طرف عدم توجہ کی وجہ سے حالات ٹھیک نہیں ہو رہے۔ آج اگر اس پر فوکس رکھیں تو بہتر رہے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
دوسروں کے لئے خود کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ بس اتنی مدد کریں جتنی کے آپ کی ہمت ہے اور آج سازشیں کرنے والے بھی سر پر سوار ہیں۔ آپ کو چاروں قل پڑھ کر گھر سے نکلنا ہے۔








