غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے، مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے
اسرائیل کی بربریت جاری
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال میں دھرابی کے مقام پر بنایا گیا چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا
بمباری کا نشانہ
نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین سکول پر بمباری کی گئی۔
اس کے علاوہ غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی حملہ ہوا۔ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 68 فلسطینی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شعیب سرور ہاشمی اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی اہم ملاقات،پیشنٹ مینجمنٹ اور ڈونر مینجمنٹ سسٹم کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے پر گفتگو
فوجی کارروائیوں کے لیے تیاری
دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے ایران سے جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے گنجان آباد علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنازوں میں عدم شرکت اور تنقید کے بعد پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں 12 بہادر فوجی جوانوں کی شہادت پر خراجِ عقیدت، اعلامیہ جاری کردیا
علاقوں کے خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقی زیتون، تفاح، دراج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ اور تل الزعتر سمیت مجموعی طور پر 17 علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر جنوبی علاقے المواسی کیمپ کی جانب منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا
عوام کو خبردار کیا گیا
اسرائیلی فوج کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کریں گی، اگر ان علاقوں کو فوری خالی نہ کیا گیا تو یہاں کے مکینوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کیسا رہا ؟
آپریشن کے توسیع کا عندیہ
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں آپریشن مکمل کرنے کے بعد اسے وسطی علاقوں تک پھیلانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
حملوں کا سلسلہ
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج نے غزہ پر بے رحمانہ حملے جاری رکھے ہیں جن میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔








