پاکستانی انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں قومی یکجہتی فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام

تقریب کا اہتمام

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستانی انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں قومی یکجہتی فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس آئی کی بڑی کارروائی، داعش خراسان کا اہم رہنما سلطان عزیز اعظم گرفتار

ایوارڈ کی تقریب

چوہدری شفقت محمود کو لندن میں ترجمان انٹرنیشنل ایوارڈ کی جانب سے انہیں "فرزند پاکستان ایوارڈ" ملنے پر قومی یکجہتی فورم کی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، پاکستان قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی ٹی وی ویڈیو نہ بھی ہو تو نورمقدم کی لاش مجرم کے گھر سے ملنا کافی ہے، سپریم کورٹ

خطاب کا موضوع

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے قومی یکجہتی فورم اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ سعودی عرب اور دنیا بھر سے پاکستانی پاکستان کو اتنا زرمبادلہ بھیجیں کہ پاکستان کو نہ ہی آئی ایم ایف اور نہ کسی اور ملک سے قرض لینا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی اپنے وطن سے انتہائی محبت کرتے ہیں اور جس طرح اس ملک کی سرحدیں مضبوط ہیں اسی طرح ہماری معیشت بھی مضبوط ہو تاکہ ہم دنیا میں معاشی حوالے سے بھی سر اٹھا کر جی سکیں۔ مسئلہ کشمیر ہو یا کوئی اور مسئلہ، دنیا ہماری بات سنے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج کیلئے سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی سرجری

ایوارڈ کی اہمیت

چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ لندن کی تنظیم کی جانب سے ایوارڈ نے میرے وطن کے لیے کئی منصوبوں پر کام کرنے کا مزید حوصلہ دیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ قومی یکجہتی فورم جو پاکستان کی نیک نامی کے لیے کام کر رہی ہے، اس نے میرے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ فرزند پاکستان ایوارڈ صرف مجھے نہیں بلکہ سعودی عرب میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کے لیے ایوارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرندے فروش نوجوان کو صحافی اسد علی طور کو نایاب طوطا فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا، ایف آئی اے نے اکاونٹ ہی منجمد کر دیا

مشہور شخصیات کی موجودگی

انہوں نے ایوارڈ کے لیے لندن میں قائم تنظیم “ترجمان انٹرنیشنل ایوارڈ” کا ذکر کرتے ہوئے ایوارڈ کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کیا اور تفصیل بتائی کہ انہیں بالترتیب جناح کیپ، قومی پرچم اور فرزند پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ایک منفرد اور بڑا قومی اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ پر قابو پانے اور فضائی بہتری میں ہر سال بتدریج بہتری آئے گی، سموگ پیشگوئی مرکز کی رپورٹ

تقریب کی شروعات

تقریب کا آغاز ندیم آفتاب صدیقی کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقعے پر قومی یکجہتی فورم کے کنونیئر ریاض بخاری نے کہا کہ چوہدری شفقت محمود کی کمیونٹی اور پاکستان کے لیے خدمات نہ ہی کسی تعارف اور نہ کسی ایوارڈ کی محتاج ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ انہیں ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے پاکستان قونصلیٹ سے درخواست کی کہ شفقت محمود جیسے فرزند پاکستان کو سرکاری ایوارڈ دینے کیلئے حکومت پاکستان کو اپنی سفارشات بھیجیں۔

سابق وفاقی وزراء کا خطاب

تقریب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، فیصل طاہر خان، چوہدری محمد اکرم گجر، تصور حسین چوہدری، مشاہد رضا گجر، انجینئر عارف مغل نے خطاب کیا۔ قونصل جنرل کی ترجمانی جدہ قونصلیٹ سے پریس قونصل محمد عرفان نے کی۔ اسٹیج پر دیگر مہمانوں کے علاوہ چوہدری اظہر وڑائچ، شریف الزماں بھی تشریف فرما تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...