پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے اضافے کا امکان: نجی ٹی وی
مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری، یکم جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس ، عدالت نے آمنہ عروج سمیت 12ملزمان پر فرد جرم عائد کردی
قیمتوں میں ممکنہ اضافہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
نئی قیمتوں کا اعلان
اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گا، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا حتمی اعلان کریں گے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔








