دوستی کیوں ختم کی؟ ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی

دوستی کے تنازع میں فائرنگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن): لاہور ہیئر کے علاقے میں دوستی چھوڑنے پر خواتین ٹک ٹاکرز نے اپنی سابقہ دوست کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: موجود حالات کے پیش نظر پاکستان اور بھارت نے ایشیاء کپ کھیلنے سے منع کیا تو۔۔۔؟سنیل گواسکر نے اہم سوال اٹھا دیا
ملزمان کا تعارف
پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے دوستی چھوڑنے پر اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروائی۔ ہیئر پولیس نے ٹک ٹاکر سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کے قاتل کے طور پر شیئر کی جانے والی یہ تصویر در اصل کس کی ہے؟
مقدمہ کی تفصیلات
مقدمہ متاثرہ لڑکی اجالا کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر متن کے مطابق دوستی چھوڑنے پر پہلے سوزین اور نمرہ نے دھمکیاں دیں اور پھر گھر پر فائرنگ کروائی۔ ملزم احمد نے سوزین اور نمرہ کی ایماء پر گھر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کی کارروائیاں
پولیس کا کہنا تھا کہ سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔