بھارتی سابق کرکٹر ویندر سہواگ نے 2 ایمپائرز کو رشوت دینے کا حیران کن اعتراف کر لیا

سہواگ کا امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشف المحجوب کی ہزار سالہ تقریبات کے سلسلے میں سید ہجویر قومی کانفرنس اورصوفی مشاعرہ ،صوبائی وزراء ، دانشوروں اور علماء کرام کی شرکت
رشوت کا انکشاف
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سہواگ نے اپنے حق میں فیصلے کروانے کے لیے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ دونوں ایمپائرز اب انتقال کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش: پشاور کے صارفین کو درپیش چیلنجز
پیڈز کا معاملہ
سہواگ نے بتایاکہ ’ایک میچ کے دوران میں نے اور سچن ٹنڈولکر نے ایک ہی کمپنی کے پیڈ پہنے تھے جسے دیکھ کر روڈی کوٹزن نامی جنوبی افریقی امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ میں یہ پیڈ خریدنا چاہتا ہوں، آپ بتا سکتے ہیں کہ میں انہیں کہاں سے خریدوں؟ اس پر میں نے ان سے پوچھا کہ وہ یہ پیڈ کیوں خریدنا چاہتے ہیں تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میں یہ پیڈ اپنے بیٹے کے لیے خریدنا چاہتا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا ٹیلنٹ ہنٹ مشن، حیدرآباد و شہید بینظیرآباد سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل
تحفہ اور وعدہ
وریندر سہواگ کے مطابق ’میچ کے بعد میں نے امپائر کو اپنے پیڈز دے دیے جس پر امپائر نے میرا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سے یہ پیڈز کیسے لے لوں؟ میں نے انہیں بتایا کہ یہ آپ کے بیٹے کے لیے تحفہ ہے۔ جواباً انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں اس کے بدلے آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں تو میں نے ان سے کہا کہ بس مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا۔ سہواگ کے مطابق اس واقعے کے بعد امپائر نے مجھے 2 یا 3 بار آؤٹ نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حسن نواز: دیوالیہ پن کیا ہے اور برطانیہ میں اس کی کیا اہمیت ہے؟
ڈیوڈ شیفرڈ کا واقعہ
سابق بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ ’ایک دوسرے امپائر ڈیوڈ شیفرڈ تھے، بھارت میں امپائرنگ کے دوران میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو ہماری مہمان نوازی کیسی لگی؟ جس پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ مجھے آئس کریم نہیں ملی، کیٹررز مجھے منع کر رہے ہیں۔ اس کے بعد کھیل کے دوران میں نے وقفہ لیا اور کیٹرر سے کہا کہ اگر امپائر کو بریک کے دوران ونیلا، چاکلیٹ اور اسٹرابیری آئس کریم نہیں ملی تو آپ کی ملازمت چلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی پر غور
آئس کریم کا معاملہ
وریندر سہواگ نے مزید بتایا کہ ’اس کے بعد میں نے امپائر سے پوچھا کہ انہیں آئس کریم کیسی لگی؟ جس پر امپائر نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا کہ مجھے آئس کریم مل گئی، میں نے انہیں بتایا کہ میں نے انتظامات کر لیے تھے۔
دوسری بار بھی وعدہ
سابق کرکٹر کے مطابق اس امپائر نے بھی مجھ سے یہی سوال کیا کہ میں آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں، تب بھی میں نے ان سے یہی کہا کہ مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا۔