پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کامیاب

عدم اعتماد کی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: شیو سینا کی سیاست میں تبدیلی: بال ٹھاکرے کے بیٹے جن کا ہندوتوا ‘مراٹھی میں لکھا قرآن’ ہے۔
چیئرمینوں کے خلاف اقدام
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائے مرتضیٰ کے خلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ڈرائیور کے بغیر چلنے والے مائننگ ٹرک تیار، کانوں میں کام شروع کردیا
پی ٹی آئی کا تعلق اور نئے انتخابات
ذرائع کے مطابق، چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور انہیں عہدوں سے ہٹانے کے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے الیکشن دوبارہ ہوں گے۔
مزید عدم اعتماد کے اندراج
ذرائع کے مطابق، 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر بھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اگلے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن کو بھیجوادیا جائے گا۔